باپ بیٹے کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم 22 سال بعد گرفتار

image

22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی اشتہاری ملزم عمران ناگوری عرف اقبال کو کیماڑی اور بلدیہ پولیس نے تکنیکی بنیاد پر گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق ملزم نے سال 2003 میں ذاتی رنجش کے باعث باپ اور بیٹے سہیل اور محمد اسماعیل کو سر اور چہرے پر گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ دہرے قتل کا مقدمہ تھانہ بلدیہ میں پانچ نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، جس میں عمران ناگوری مرکزی ملزم تھا جو عرصہ دراز سے فرار تھا اور فرضی نام استعمال کرتا رہا۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران مقدمے کی دیگر پہلوؤں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US