کراچی: ساس، بہو، بیٹی کے قتل کا معمہ حل، باپ بیٹے کا اعتراف جرم

image

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں فلیٹ سے ملنے والی تین خواتین کے لرزہ خیز قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق زیرِ حراست باپ اور بیٹے نے تینوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا جس کے بعد دونوں کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے قتل کی وجہ معاشی تنگی کو قرار دیا ہے تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاکہ کسی بھی مزید محرک یا متعلقہ شخص کا پتا چلایا جا سکے۔

چند روز قبل گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جبکہ ایک شخص نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا۔ ہلاک ہونے والی تینوں خواتین ماں، بیٹی اور بہو تھیں۔

معاملہ مشکوک ہونے پر پولیس نے گھر کے سربراہ محمد اقبال اور اسپتال میں زیرِ علاج اس کے بیٹے یاسین کو حراست میں لیا تھا۔ دورانِ تفتیش دونوں نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ قتل گھر کے اندر ہی کیا گیا تاہم مزید فرانزک اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر تحقیقات مزید آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US