شکار پور میں 9 ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد نواب شاہ میں خاتون پولیس اہلکار پر جان لیوا حملہ

image

نواب شاہ میں رکشہ سوار لیڈی پولیس اہلکار اندھا دھند فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدود ہاؤسنگ سوسائٹی میں نامعلوم دہشتگردوں نے رکشہ میں سوار خاتون پولیس اہلکار رخسانہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

زخمی خاتون اہلکار کو پی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایس ایچ او اے سیکشن تھانہ رشید میمن نے بتایا کہ خاتون اہلکار کو جسم کے مختلف حصوں میں 7 گولیاں لگیں ہیں اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ آج شکارپور میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے مقابلے کے دوران 9 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا تھا، دوطرفہ فائرنگ میں خاتون ڈی ایس پی اور ان کے شوہر سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US