بلوچستان: موسیٰ خیل میں مبینہ چوروں کو آگ سے گزارنے کی ویڈیو وائرل

image

بلوچستان موسیٰ خیل کے علاقے کوٹ خان محمد میں بلوچی رسم و رواج کے مطابق چوری کے شبے میں 8 افراد کو زبردستی آگ پر سے گزارا گیا۔

مذکورہ واقعہ سے متعلق دلخراش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، تاہم اب تک اس حوالے سے حکومت یا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل آگ سے گزار کر بے گناہی ثابت کرنے کے لیے چربیلی کے نام سے ایک رسم بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں انجام دی جاتی تھی۔

رسم کے تحت کے ایک گھڑے میں باقاعدہ آگ جلائی جاتی تھی اور بعد میں انگارے بننے کے بعد ملزم کو اس پر چلنے کا کہا جاتا تھا، اگر اس کے پاؤں جل جاتے تو وہ مجرم ثابت ہوجاتا اور اگر پاؤں نہ جلتے تو اسے بے گناہ قرار دے دیا جاتا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US