ایف آئی اے کی رواں سال کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ کے ایک ہزار ایجنٹس گرفتار

image

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سال 2025 کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث تقریباً ایک ہزار ایجنٹس کو گرفتار کر لیا، تاہم اس کے باوجود اس غیر قانونی کاروبار میں اضافہ جاری ہے۔

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق ڈنکی روٹس میں ملوث ایجنٹس کی تعداد میں دس گنا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہتر مستقبل کی تلاش میں متعدد شہری ان ایجنٹس کے جھانسے میں آ جاتے ہیں جبکہ بعض افراد بیرونِ ملک جانے کے لیے جعلی یا غیر قانونی سفری دستاویزات کا سہارا لیتے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق رواں سال اب تک تقریباً 500 افراد کے خلاف غیر قانونی دستاویزات کے ذریعے بیرونِ ملک سفر کی کوشش کرنے پر مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US