نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد کے کھنہ پل کے علاقے سے مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان بیرونِ ملک، خصوصاً برطانیہ میں مقیم رشتہ دار یا دوست بن کر شہریوں سے رابطہ کرتے اور میڈیکل ایمرجنسی کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے تھے۔
ذرائع کے مطابق گروہ کے مرکزی ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں جعلی شناخت کے ذریعے ایک شہری سے 15 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں محمد سلمان، محسن جمیل، نزاکت علی، مہتاب علی، محمد شاہ نواز، ناصر علی، عابد حسین اور فہد جبار شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 اور پاکستان پینل کوڈ کی متعدد دفعات کے تحت کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی 12 دسمبر 2025 کو عمل میں لائی گئی۔