ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے مرکزی ملزم کی تلاش میں جے آئی ٹی سرگرداں

image

ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے آج مقتولہ کے اہلِ خانہ کے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے آئی ٹی ارکان مقتولہ ڈاکٹر وردہ کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے اہلِ خانہ اور واقعے کے عینی شاہدین سے ملاقات کرکے معلومات اکٹھی کیں۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی کا اہم اجلاس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں کیس سے متعلق شواہد، اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیس کے حل میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی جبکہ تفتیش کو ہر ممکن حد تک شفاف اور تیز رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US