ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک

image

ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے مرکزی ملزم شمریز اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ پولیس سے مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا جبکہ دونوں ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق شمریز کا مقابلہ ٹھنڈیانی روڈ، میرا رحمت خان کنڈا کے مقام پر پولیس سے ہوا۔ شمریز کو موبائل ڈیٹا کے ذریعے ٹریس کیا گیا تھا اور وہ روپوش تھا۔ شمریز اپنے دو ساتھیوں کی فائرنگ کے دوران ہلاک ہوا، جبکہ فرار ہونے والے دونوں ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے تمام دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ردا جدون، ندیم پرویز اور وحید کو بھی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا اور سزا دلوائی گئی۔ ڈاکٹر وردہ کی گمشدگی کی رپورٹ 4 دسمبر کو درج ہوئی تھی، اور چار دن بعد ان کی لاش برآمد ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US