ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے سٹیٹ انجنئرنگ کارپوریشن مینجمنٹ پنشن فنڈ میں اربوں روپے کے فراڈ کے مرکزی ملزم طلحہ رسول کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طلحہ رسول نے مینجمنٹ پنشن فنڈ کے پینشن اکاؤنٹس سے 4 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد کی خرد برد کی۔ اسپیشل جج سینٹرل-II اسلام آباد نے ملزم کی ضمانت سماعت کے دوران خارج کر دی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے دیگر نامزد ملزمان کے ساتھ مل کر نجی بینک کی بلیو ایریا برانچ سے جعلی بینک چیکس اور دستخطوں کے ذریعے 4 کروڑ 16 لاکھ 53 ہزار 330 روپے کی خرد برد کی۔
ایف آئی اے نے گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور دیگر شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔