باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے تنگی میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی۔
حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک سویلین جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار سجاد موقع پر ہی شہید ہوا، جبکہ ایک راہگیر شہری زخمی ہوا جو اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔