پلاٹ کے لیے بیوی اور بیٹی کی جان لے لی، ڈی ایس پی نے اعتراف جرم کر لیا

image

لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کے بعد اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق 10 مرلے کے پلاٹ پر اختلافات قتل کی اصل وجہ بنے۔ ملزم نے اپنی پہلی بیوی کے نام پلاٹ خرید رکھا تھا جسے بعد میں واپس لے کر فروخت کر دیا اور رقم استعمال کر لی جس پر بیوی اور بیٹی کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔

ملزم عثمان حیدر نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ پلاٹ کی رقم بھائی کی شادی کے لیے استعمال کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چھری کے وار سے اپنی بیوی کو قتل کیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کے بعد انہیں قتل کرنے کا اعتراف کر لیا اور ان کے قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ عثمان حیدر نے دونوں کو فائرنگ اور چھری کے وار سے قتل کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US