امریکی قونصل جنرل سے پی ایس ایل چیف کی ملاقات، کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال

image

امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر سے ملاقات کی، جس میں نیو یارک میں ہونے والے پی ایس ایل روڈ شو اور امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان سپر لیگ میں دلچسپی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے پی ایس ایل کی ورکنگ اور اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بارے میں دلچسپی ظاہر کی جبکہ سلمان نصیر نے لیگ کی منصوبہ بندی اور مستقبل کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

دونوں فریقین نے امریکہ میں کرکٹ کی بڑھتی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف منصوبوں اور نئے راستوں پر غور کرنے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، تاکہ امریکی شائقین کے لیے کرکٹ کے فروغ کے مواقع مزید بہتر بنائے جا سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US