انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں ایک اور بڑی شکست کا سامنا ہے۔ چوتھے دن کے اختتام پر انگلینڈ اپنی دوسری اننگز میں 207 رنز پر چھ وکٹیں گنوا چکا تھا اور اسے میچ جیتنے کے لیے مزید 228 رنز کی ضرورت ہے۔
آسٹریلیا نے پہلے دو ٹیسٹ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کر رکھی ہے اور تیسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو 435 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے زیک کراؤلی 85 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جو روٹ نے 39 اور ہیری بروک نے 30 رنز بنائے۔ آسٹریلین بولرز میں کپتان پیٹ کمنس اور اسپنر نیتن لیون نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری بنائی جنہوں نے 29 گیندوں پر 170 رنز بنائے، جس میں 16 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، اور یہ ان کی سیریز کی دوسری سنچری تھی۔ وکٹ کیپر ایلکس کیری نے بھی 72 رنز بنائے اور اسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 349 رنز حاصل کیے۔