پاکستان ہاکی ٹیم کے این او سی میں حیران کن غلطی، پی ایس بی کی کارکردگی پر سوالات

image

پاکستان میں کھیلوں کے انتظامات پر شائقین نے حیرت کا اظہار کیا ہے جب یہ معلوم ہوا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے قومی ہاکی ٹیم کو این او سی جاری کرنے میں غیر معمولی غلطی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس بی کی ویب سائٹ پر جو این او سی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایف آئی ایچ پرو لیگ ہاکی کے لیے جاری کیا گیا، اس میں تاریخ 17 دسمبر درج تھی، جبکہ اسی دن قومی ٹیم ارجنٹینا سے لاہور واپس پہنچی۔ ارجنٹینا میں ٹورنامنٹ 3 سے 14 دسمبر تک کھیلا گیا تھا۔

ہاکی شائقین اور ماہرین نے اس پر حیرت ظاہر کی کہ پی ایس بی جو عام طور پر این او سیز جاری کرنے سے پہلے تفصیلی جانچ پڑتال کرتی ہے اتنی بڑی غلطی کیسے کر سکتی ہے؟ سوال یہ بھی پیدا ہوا کہ ٹیم این او سی کے بغیر کیسے ارجنٹینا گئی۔

قانون کے مطابق ملکی ٹیموں کو عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے پی ایس بی سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہوتا ہے اور کئی اوقات انہیں انٹیریئر منسٹری سے بھی کلیئرنس لینا پڑتی ہے۔ اس واقعے نے کھیلوں کی انتظامیہ کے معیار پر سوالات کو جنم دیا ہے اور شائقین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس معاملے کی پوری تحقیقات کی جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US