قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے بالآخر بگ بیش لیگ میں اپنی فارم واپس حاصل کر لی۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے سڈنی سکسز کی جانب سے اوپننگ کرتے ہوئے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
بابر اعظم نے 42 گیندوں پر پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے آسٹریلوی بیٹسمین جوش انگلش کے ساتھ دوسری وکٹ پر 140 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔ جوش انگلش 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم اس سے قبل بگ بیش کے ابتدائی دو میچز میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے، تاہم اس میچ میں ان کی اننگز نے ناقدین کو خاموش کر دیا۔
دوسری جانب سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان بالنگ میں متاثر کن ثابت نہ ہو سکے اور تین اوورز میں 33 رنز دے بیٹھے۔ شاداب نے بابر اعظم کو چار گیندیں کرائیں جن پر بابر نے تین رنز حاصل کیے۔