پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسری دفعہ پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کو خریدنے کی بولی میں حصہ لینے کے لیے کاغذات جمع کرانے اور ابتدائی بولی لگانے کی آخری تاریخ میں مزید دو دن کا اضافہ کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کاغذات جمع کرانے کے لیے شروع میں 15 دسمبر کی تاریخ دی تھی، پھر اس کو بڑھا کر 22 دسمبر کردیا گیا اور اب 24 دسمبر کی آخری تاریخ دی گئی ہے۔
پی سی بی نے اس کا باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا، لیکن ذرائع نے بتایا تاریخ بڑھانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ پی سی بی پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ دو نئی ٹیموں کے لیے حتمی بولی 6 جنوری کو لگائی جائے گی جس میں ٹیموں کو بیچ دیا جائے گا۔
پی ایس ایل 11، 26 مارچ سے 3 مئی تک پاکستان میں منعقد ہونا ہے لیکن اب تک دو نئی ٹیمیں نہیں بیچی گئی ہیں نہ تو ملتان سلطان کی ٹیم کے پھر سے فرنچائز رائٹس نئی پارٹی کو بیچے گئے ہیں۔