بھارتی ٹیم اگر آج جیتی تو کیا محسن نقوی سے ٹرافی لے گی؟

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کی پرائز ڈسٹریبیوشن سرمنی میں حصہ لینے کے لیے دبئی کے لیے روانہ ہوگئے، لیکن کرکٹ کے حلقے ایک ہی سوال کر رہے ہیں کہ اگر بھارت آج کا فائنل پاکستان کے خلاف جیت گیا، تو کیا ان کے کھلاڑی محسن نقوی سے ٹرافی لینے کو راضی ہوں گے؟

محسن نقوی جو ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دینی ہے۔ مگر 28 ستمبر کو جو ایشیا کپ کے فائنل کے بعد دبئی میں واقعہ پیش آیا اس کے بعد لوگ یہی سوال کر رہے ہیں کہ کیا بھارتی کرکٹ بورڈ یا حکومت اپنے کھلاڑیوں کو اجازت دے گی کہ وہ ٹرافی محسن نقوی سے لے۔

ایشیا کپ میں جو ایک نئی نامناسب ریت بھارت کی ٹیم نے ڈالی تھی وہ تھا پاکستان ٹیم سے ہاتھ نہ ملانا اور وہ سلسلہ ان کی ایمرجنگ ٹیم اور انڈر 19 ٹیم نے بھی جاری رکھا ہے۔ پاکستان کے انڈر 19 ٹیم نے آج فائنل میں شاندار آغاز کیا ہے اور بھارت نے ٹاس جیت کے جب ان کو بیٹنگ کرائی تو اب تک 15 اوورز کے کھیل کے بعد پاکستان کا اسکور 111 پر ایک وکٹ ہے جس میں سبحان منہاس کی نصف سینچری شامل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US