ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ: پاکستان نے بھارت کے خلاف 347 رنز کا ٹوٹل کردیا

image

پاکستان نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل میں 347 رنز کا ٹوٹل کردیا۔

آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ دبئی میں کھیلے جانے والے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور اوپنر سمیر منہاس نے سارے بالرز کی درکت لگا دی اور 172 رنز کی شاندار رنگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں جو صرف 113 گیندوں پر آئی نو چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔

سمیر کی ہے ٹورنامنٹ کی دوسری سنچری ہے، انہوں نے پہلے ہی میچ میں ملائیشیا کے خلاف 177 رنز بنائے تھے اور سیمی فائنل میں بھی بنگلا دیش کے خلاف 69 اور ٹاپ کیا ہے۔ عثمان خان 35 رنز نے ان کا اچھا ساتھ دیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں دونوں نے 92 رنز بنائے اور اس کے بعد تیسری وکٹ کے لیے سمیر اور احمد حسین 56 نے زبردست پارٹنرشپ داغ دی اور ٹوٹل میں137 رنز کا اضافہ کردیا۔

سمیر کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی ٹیم آخری سات اوورز میں 45 رنز کر پائی اور ان کی پانچ وکٹیں گریں۔ ایک وقت پر سمیر جب 43 اوور میں آؤٹ ہوئے 302 کے ٹوٹل پر اس کے بعد پاکستان کے چار وکٹیں اور یکے بعد دیگرے گری جس سے پاکستان 350 کا ہدف نہیں پار کر پایا۔

بھارت کی طرف سے پیش دیوندر میں تین وکٹیں حاصل کی مگر 10 اوور میں ان کو 83 رنز پڑ گئے اور اسپنر کنش چوہان کو بھی 10 اوور میں 72 رنز پڑ گئے اور انہوں نے ایک وکٹ لی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US