پاکستان نے ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے دی۔
آج دبئی میں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بھارت کی ٹیم کو پورے میچ میں سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور یہی ان کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی کیونکہ پاکستان نے سمیر منہاس کے 172 رنز کی بدولت بڑا ٹوٹل بنا دیا اور اس کے بعد بھارت کہ بلے بازوں کو پاکستانی فاسٹ بالرز نے کھڑے ہونے کا موقع ہی نہیں دیا۔
شروع میں ہی پاکستانی نوجوان بالرز علی رضا، محمد صائم اور عبدالسبحان نے صرف 82 رنز پر دو دو دو وکٹس لے کر بھارت کی چھ وکٹیں لے لیں۔
دونوں ٹیموں میں گرما گرمی دیکھنے میں آئی خاص طور پر جب بھارت کے کپتان ایوش ماترے اور اوپنر ویب ہاؤ سوریا ونشی کو علی رضا نے چلتا کیا۔
پاکستان کی ٹیم نے یہ پہلی دفعہ ایشیا کپ انڈر 19 کا ٹائٹل جیتا ہے اور اس سے پہلے نومبر میں پاکستان کی شاہین سٹریم نے بنگلا دیش کی ای ٹیم کو ہرا کر ایشین رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ بھی جیتا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشن کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی نے فائنل میں فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی۔ فائنل کی سب سے شاندار بات سمیر منہاس کی بیٹنگ تھی جنہوں نے صرف 71 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور پھر 113 گیندوں پر 172 رنز اسکور کیے جس میں 9 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔
سمیر نے ٹورنامنٹ کی پہلی میچ میں ملائیشیا کے خلاف 177 رنز کی اننگ کھیلی تھی اور پھر سیمی فائنل میں بنگلا دیش کے خلاف 69 ناٹ آؤٹ رہے۔
انہوں نے ٹورنامنٹ میں 417 رنز بنا کر ایشیا کپ میں یہ بھی پاکستانی کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ رنز کیے ہیں۔ سمیر کے علاوہ پاکستان کی طرف سے عثمان خان 35، احمد حسین 56 اور کپتان فرحان یوسف 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سمیر اور احمد حسین نے تیسری وکٹ کے لیے شاندار 137 رنز کی پارٹنرشپ داغی۔