خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مدرسہ پر ڈرون حملہ کے باعث 9 بچے زخمی ہوئے ہیں جن میں 3 بچیاں بھی شامل ہیں۔
واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں شادی خیل میں پیش آیا، جس سے مدرسے میں موجود 9 بچے زخمی ہوئے ہیں، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے تمام زخمی بچوں کو علاج معالجہ کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔
اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ٹانک میں مدرسہ پر ڈرون حملہ کے زخمیوں میں 3 بچیاں اور 6 بچے شامل ہیں، تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، مقامی ذرائع نے تبایا کہ ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب بچے سبق پڑھنے میں مصروف تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔