کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گرم چشمہ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں چار سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور بچی کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت چار سالہ نور صبا کے نام سے کی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔