لاہور میں پونزی اسکیم نیٹ ورک بے نقاب، کئی غیر ملکی گرفتار

image

این سی سی آئی اے اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز 6 اور ڈی ایچ اے فیز 1 میں چھاپے مار کر غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران اہم اور حساس ڈیجیٹل مواد برآمد کیا گیا، جس کی مدد سے ایک منظم پونزی اسکیم نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس مالی فراڈ کے باعث ہزاروں شہری متاثر ہوئے ہیں۔

اداروں کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جن کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

حکام کے مطابق عوام کو جعلی سرمایہ کاری اسکیموں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US