اے این ایف کی بلوچستان میں کارروائی، 222 کلو منشیات برآمد

image

اینٹی نارکوٹکس فورس نے پنجگور سے تربت منشیات کی بڑی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

اے این ایف نے خفیہ اطلاعات پر ضلع کیچ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کی۔ ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 99 کلو آئس، 50 کلو افیون اور 73 کلوگرام چرس شامل ہیں، ضبط کی گئی منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 26 لاکھ روپے ہے۔

اے این ایف ٹیم نے ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران پلاسٹک کے کینز میں چھپائی گئی منشیات کی بھاری مقدار برآمد کی۔ کارروائی میں ایک ملزم بھی گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن اے این ایف منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے پورے نیٹ ورک کا سراغ لگانے اور اسے بے نقاب کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US