نوشہرہ: بچوں کے خلاف فحش مواد پھیلانے میں ملوث ملزم گرفتار

image

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے نوشہرہ کے علاقے پبی جبہ خٹک میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے خلاف فحش اور جنسی استحصال سے متعلق مواد پھیلانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوائٹڈ چلڈرن کی جانب سے موصول ہونے والی کامیاب سائبر ٹِپ پر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد اپ لوڈ اور شیئر کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور سمز برآمد کی گئیں، جن کے فرانزک تجزیے میں سنگین شواہد سامنے آئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے بچوں کے خلاف جنسی ہراسگی سے متعلق مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 22 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US