ٹوپی پہنی ویڈیو دیکھ کر جاوید اختر تلملا اٹھے، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا اعلان

image

بھارت کے معروف نغمہ نگار اور رائٹر جاوید اختر نے ایک جعلی اے آئی ویڈیو پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے جس میں انہیں ٹوپی پہنے دکھایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ آخرکار خدا کی طرف لوٹ آئے ہیں۔

جاوید اختر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب بے بنیاد ہے اور وہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جعلی خبر سے ان کی ساکھ اور وقار کو نقصان پہنچا ہے اور ذمہ دار افراد کو عدالت میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جاوید اختر اور مفتی شمائل ندوی کے درمیان کیا خدا موجود ہے؟ کے موضوع پر فکری مکالمہ ہوا تھا جو انٹرنیٹ پر زیرِ بحث ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے جاوید اختر کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی گئی جعلی ویڈیوز خطرناک ہیں اور فوری کارروائی ہونی چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US