سیکیورٹی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ، اسپیکر کا کورکمانڈر پشاور کو خط

image

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ کے لیے کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا۔

خط میں اسپیکر نے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کا کہا ہے، انہوں نے لکھا کہ اسمبلی نے سیکیورٹی کی خصوصی کمیٹی بنائی، کمیٹی نے آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے بریفنگ لی ہے۔

خط کے متن کے مطابق سیکیورٹی کمیٹی نے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل جرگہ بلایا، کمیٹی نے مشرکہ اعلامیہ جاری کیا، اعلامیہ ساتھ منسلک ہے، کمیٹی ہیڈ کوارٹرز الیون کور سے تفصیلی بریفنگ حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔

خط کے متن کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کو ضم شدہ اضلاع میں وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری آپریشنز کے تناظر میں بریفنگ دی جائے، وسیع تر سیاسی، سماجی اور ترقیاتی اقدامات کے بغیر، اکیلے آپریشن سے پائیدار امن اور استحکام کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔

خط میں کہا گیا کہ آپریشن سے صوبے میں مزید بدامنی کا خطرہ ہوسکتا ہے، خصوصی کمیٹی (سیکیورٹی) کے لیے ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام باہمی طور پر مناسب تاریخ اور وقت پر خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں کیا جائے۔

خط میں ان کیمرہ بریفنگ کے لیے تاریخ اور وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US