بورڈ ڈائریکٹر کے متنازع بیانات پر بی سی بی کی ڈسپلنری کارروائی، شوکاز نوٹس جاری

image

ڈائریکٹر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نظم السلام کے قابل اعتراض بیانات پر ڈسپلنری کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

بی سی بی کے مطابق بورڈ ممبر کے حالیہ قابل اعتراض بیانات کی مذمت کو دہراتے ہیں، اس حوالے سے شوکاز نوٹس جاری کر کے 48 گھنٹوں کے اندر جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ معاملےکی تہہ تک پہنچنے کے لیے کارروائی کا تمام عمل مکمل کیا جائے گا، معاملے کو ضابطے کے مطابق نمٹایا جائے گا اور کارروائی کے نتائج کی بنیاد پر مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔

بی سی بی نے کہا کہ بورڈ کو امید ہے کہ کرکٹرز پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کریں گے اور بی پی ایل کی کامیاب تکمیل کے لیے کھلاڑی تعاون کریں گے۔

بی سی بی کے مطابق بنگلا دیش پریمیئر لیگ فائنل مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور یہ لیگ بنگلا دیش کرکٹ اور ملکی اور غیر ملکی فینز کے لیے ایک خاص حصہ رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش کے کرکٹرز نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US