بنگلا دیش پریمیئر لیگ: کھلاڑیوں کا بائیکاٹ، ٹیمیں ٹاس کیلیے بھی نہ آئیں

image

بنگلادیش پریمیئر لیگ کے آج کھیلے جانے والے میچ میں کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کردیا۔

میرپور ڈھاکا میں بائیکاٹ کی وجہ سے چٹوگرام رائیلز اور ناؤخلی ایکسپریس کا میچ شروع نہیں ہوسکا، دونوں ٹیمیں ٹاس کے لیے میچ کے وینیو پر نہیں پہنچیں۔

خیال رہے کہ بورڈ ڈائریکٹر بنگلادیش نظم السلام کے بیان پر کرکٹرز نے کرکٹ سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، کھلاڑیوں نے تمام فارمیٹ کے کرکٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہوئے نظم السلام کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US