اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی۔ خوروف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان-روس تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سفیر خوروف نے جمعہ کی نماز کے دوران اسلام آباد کی مسجد پر دہشت گردانہ حملے میں انسانی جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے دہشت گردانہ واقعے کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔