کراچی: الیکشن کمیشن آفس کے سامنے رکن سندھ اسمبلی سمیت متعدد افراد زیر حراست

image

کراچی پولیس نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فارق سمیت متعدد افراد کو الیکشن کمیشن دفتر کے سامنے سے حراست میں لے لیا۔

جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی کارکنان کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پریس کانفرنس کررہے تھے۔

قبل ازیں جماعت اسلامی کے ایم پی اے محمد فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک بھر میں ہونے والے ظلم و ستم کو عیاں کرنے کے لیے جماعت اسلامی یہاں موجود ہے۔

محمد فاروق نے کہا کہ یہ بادشاہ سلامت کا گھر نہیں، پریس کانفرنس ہوگی، پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی تو احتجاج ہوگا۔

محمد فاروق کا کہنا تھا کہ 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کو روکنےکی کوشش کی جا رہی ہے، وہ دھرنا ہوگا اور یہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US