عمران خان سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد، القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت بھی خارج

image

سپریم کورٹ نے بانی تحریکِ انصاف عمران خان سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کر دی جبکہ القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت کی درخواست بھی غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل اور سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے عدالت عظمیٰ میں عمران خان سے فوری ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی، تاہم چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بغیر نوٹس کے اس نوعیت کا کوئی حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق اعتراضات کو پہلے عبور کرنا ضروری ہے اور یہ بات بھی مدنظر رکھی جائے کہ عمران خان کے متعلقہ مقدمات دیگر عدالتوں میں زیرِ التوا ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد قانونی حلقوں میں مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US