پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویزا حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کی ویزا درخواستیں تکنیکی خامیوں کی وجہ سے زیر التوا ہیں اور ابھی تک وزارتِ داخلہ میں کارروائی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق درخواستوں میں فارم بھرنے کی خامیاں اور پاکستان سے تعلق کا غیر واضح ذکر ویزا نہ ملنے کی اہم وجہ بنی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قاسم اور سلیمان خان نے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کیا جس کی وجہ سے ویزا کی کارروائی رک گئی۔
مزید برآں دونوں نے برطانوی پاسپورٹ کے ساتھ اپنی جائے پیدائش لندن ظاہر کی اور فارم میں پاکستان سے تعلق واضح طور پر درج نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ سفری تاریخیں بھی درست طور پر فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث پاکستانی ویزا جاری نہیں ہو سکا۔