ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستانی اور سعودی عرب کی دفاعی کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور سیکریٹری وزارتِ دفاع پیداوار جنرل چراغ حیدر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
وزیرِ دفاع نے جدید دفاعی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کا تفصیلی جائزہ لیا اور دفاعی صنعت سے وابستہ نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی۔
ورلڈ ڈیفنس شو میں پاکستانی اور سعودی دفاعی صنعتوں کی شرکت کو علاقائی اور عالمی سطح پر دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔