انسداد پولیو مہم اجتماعی خطرے کے خلاف اعلانِ جنگ ہے، بلاول بھٹو

image

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انسداد پولیو مہم کو ملک کے مستقبل کے لیے ایک اجتماعی خطرے کے خلاف اعلانِ جنگ قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مہم کا آغاز صحت مند مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپرواہی کی وجہ سے پھیلنے والے اس مرض کو صرف عوامی شعور کے ذریعے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے شدید گرمی اور سیکیورٹی خدشات کے باوجود فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے والدین سے خصوصی اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اسے اپنی ذاتی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ نسلِ نو کو معذوری سے بچایا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US