ایران کے سرکاری میڈیا نے پاسداران انقلاب کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل ناکہ بندی اور امریکی بحریہ کی غیر قانونی کارروائیوں نے صورت حال کو تبدیل کر دیا ہے اور جب تک ایران سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر امریکی ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی، آبنائے ہرمز پر سخت کنٹرول اور نگرانی جاری رہے گی۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے حوالے سے 'بہت اچھی خبر' ہے۔ تاہم امریکی صدر نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔
- ایران نے افزودہ یورینیم امریکہ منتقل کرنے کے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کر دی
- امریکہ کی مزید ایک ماہ کے لیے ممالک کو روسی تیل خریدنے کی اجازت
- ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی بقیہ مدت کے دوران آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کے لیے ’مکمل طور پر کھلی‘ ہے۔ تاہم جہازرانی پر نظر رکھنے والے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ درحقیقت بہت کم بحری جہازوں نے اس راستے سے گزر کیا ہے۔
- امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکہ کی بحری ناکہ بندی معاہدے تک نافذ رہے گی
- امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی اطلاعات اور ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کا دورہ کرنے کے عندیے کے بیچ اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں
- ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ اگر ایران کی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہی تو آبنائے ہرمز کھلی نہیں رہ سکتی۔
امریکی ناکہ بندی جاری رہنے پر ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا: ایرانی سرکاری میڈیا کا دعوی