وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر ٹرمپ کے مشکور ہیں جنہوں نے ایران سے متعلق جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کو قبول کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ تنازع کے مستقل حل کے لیے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے اگلے مرحلے میں ایک جامع "امن ڈیل" طے پا سکے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تنازعات کے پرامن اور مذاکراتی حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور امید ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کی پاسداری کریں گے۔