ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی افواج آبنائے ہرمز میں داخل ہوئیں تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔ ایرانی فوج کا یہ بیان امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ امریکی فوج سوموار کے روز سے آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہازوں کی رہنمائی شروع کرے گی۔
- امریکہ نے بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے بعد تحویل میں لیے جانے والا ایرانی بحری جہاز عملے سمیت پاکستان کے حوالے کر دیا ہے
- ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی افواج آبنائے ہرمز میں داخل ہوئیں تو انھیں نشانہ بنایا جائے گا۔
- ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے جہازوں اور اُن کے عملے کی محفوظ روانگی کے لیے پیر سے'بہترین کوششوں' کے آغاز کا اعلان
- مذاکرات میں تسلسل کے لیے امریکہ کو اپنے رویے میں تبدیلی لانی ہو گی: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر
- ٹرمپ کو ناممکن فوجی آپریشن یا خراب معاہدے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا: پاسداران انقلاب
- 1991 کی خلیجی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ کویت کی ماہانہ تیل برآمدات صفر بیرل رہیں: رپورت
- جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے اور جوہری پروگرام ترک کرنے کا مطالبہ
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کی مدد کا اعلان: امریکی افواج داخل ہوئیں تو انھیں نشانہ بنایا جائے گا، ایرانی فوج کی دھمکی