امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ’پروجیکٹ فریڈم‘ ’آپریشن ایپک فیوری‘ سے الگ ہے، جسے امریکہ نے 28 فروری کو جنگ کے آغاز پر شروع کیا تھا۔ دوسری جانب جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اہم آبی گزرگاہ سے متعلق صدر ٹرمپ کی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔
- پاکستان، انڈیا اور سعودی عرب کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی گئی ہے
- خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: سعودی عرب
- ایران اپنے اقدامات کے ذریعے 'انتہائی نازک جنگ بندی' کو خطرے میں ڈال رہا ہے: اسسٹنٹ سکریٹری جنرل عرب لیگ
- ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکہ کا ’پروجیکٹ فریڈم‘ دراصل ’پروجیکٹ ڈیڈلاک‘ کے مترادف ہے۔
- ایران سے متعلق منصوبے بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں: ٹرمپ
- متحدہ عرب امارات کا سکولوں کے لیے آن لائن کلاسز کا اعلان،
- یو اے ای کا تین ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ
- امریکہ کا اپنے بحری جہاز اور ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزارنے کا دعویٰ
امریکہ کا آبنائے ہرمز میں چھ ایرانی جہاز واپس بھیجنے کا دعویٰ، جنوبی کوریا کا امریکی صدر کی تجاویز پر غور کا اعلان