گھر والے کہتے ہیں شادی کرلو، ارباز خان کی خوشبو سے طلاق کی تصدیق

image

گھر والے آج بھی کہتے ہیں کہ شادی کرلو، لیکن میں ان سے پوچھتا ہوں کہ آخر شادی کیوں کی جائے؟ اگر مقصد صرف یہ ہے کہ کوئی کپڑے استری کرے یا خیال رکھے تو یہ چیزیں میرے لیے اہم نہیں ہیں۔ شادی انسان کو ایک بار ضرور کرنی چاہیے تاکہ اسے سمجھ آجائے کہ دوبارہ کیوں نہیں کرنی۔ میں اب 40 سال سے اوپر ہو چکا ہوں اور فی الحال دوبارہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ارباز خان نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اداکارہ خوشبو خان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ گفتگو میں ارباز خان نے نہ صرف اپنی نجی زندگی پر کھل کر بات کی بلکہ یہ بھی واضح کیا کہ وہ اس وقت تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران ارباز خان نے شادی سے متعلق روایتی سوچ پر بھی دلچسپ انداز میں اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکثر خاندان والے شادی کو صرف سہولت اور دیکھ بھال سے جوڑ دیتے ہیں، جبکہ ان کے نزدیک زندگی کا مقصد اس سے کہیں مختلف ہے۔ اداکار نے مزاحیہ مگر سنجیدہ انداز میں کہا کہ بعض اوقات انسان کو شادی صرف اس لیے کرنی چاہیے تاکہ اسے اس رشتے کی حقیقت کا اندازہ ہو سکے۔

یاد رہے کہ خوشبو خان اور ارباز خان نے سن 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔ تاہم گزشتہ کئی برسوں سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں مسلسل گردش میں تھیں، جن پر اب خود ارباز خان نے مہر لگا دی ہے۔

دوسری جانب خوشبو خان بھی ماضی میں اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے جذباتی بیانات دے چکی ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ارباز ان کی زندگی کا سب سے اہم حصہ تھے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ وہ خود کو تنہا محسوس کرنے لگیں۔ خوشبو خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بیوی اور ماں کے کردار کو ہمیشہ پوری ذمہ داری اور محبت سے نبھایا، مگر جب انہیں جذباتی سہارے کی ضرورت تھی تو انہیں وہ ساتھ نہیں ملا جس کی وہ امید رکھتی تھیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر آج بھی وہ شادی شدہ ہوتیں تو خود کو ایک بہترین گھریلو خاتون ثابت کرتیں، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ اپنے گھر اور رشتوں کو اولین ترجیح دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US