لگتا ہے بن بلائے پہنچ گئی تھیں، کانز فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ بری طرح نظر انداز

image

کانز فلم فیسٹیول 2026 کے افتتاحی روز بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ریڈ کارپٹ پر اپنی دلکش انٹری سے سب کی توجہ حاصل کی، لیکن ایونٹ کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی۔

عالیہ بھٹ ہلکے گلابی رنگ کے خوبصورت گاؤن میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں، جسے معروف ڈیزائنر تمارا رالف نے تیار کیا تھا۔ اداکارہ نے ہمیشہ کی طرح پراعتماد انداز اپنایا، مسکراتے ہوئے کیمروں کی طرف ہاتھ ہلایا اور مختلف انداز میں پوز بھی دیے تاہم وائرل ویڈیو میں ایک ایسا لمحہ دکھائی دیا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دعویٰ کیا کہ ریڈ کارپٹ پر موجود کئی فوٹوگرافرز کی توجہ دوسری عالمی شخصیات پر زیادہ مرکوز تھی جبکہ عالیہ کو وہ توجہ نہیں مل سکی جس کی لوگ توقع کر رہے تھے۔ ویڈیو میں بعض فوٹوگرافرز کو دوسری جانب رخ کیے دیکھا گیا جس کے بعد انٹرنیٹ پر مختلف تبصرے سامنے آنے لگے۔

کچھ صارفین نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ عالیہ جیسے بڑے نام کو نظر انداز کیا جانا حیران کن تھا۔ دوسری جانب کئی لوگوں نے اداکارہ کے اعتماد اور تحمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پورے وقت اپنے چہرے پر مسکراہٹ برقرار رکھی اور کسی لمحے بے چینی ظاہر نہیں ہونے دی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کے درمیان اس بات پر بحث جاری ہے کہ آیا واقعی عالیہ بھٹ کو نظر انداز کیا گیا یا یہ محض کیمرے کا زاویہ تھا۔ تاہم ایک بات واضح ہے کہ اداکارہ کی موجودگی اور انداز نے ایک بار پھر انہیں خبروں کا اہم حصہ بنا دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US