ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم عمر حیات نے اعترافی بیان تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزم عمر حیات نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے کسی اعترافی بیان کے بارے میں علم نہیں اور نہ ہی اس نے قتل کا کوئی اعتراف کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ملزم کی جانب سے مجسٹریٹ کے سامنے قتل کے اعتراف کا بیان سامنے آیا تھا۔
عدالت نے کیس کی مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی۔