اداکار آغا شیراز کی مداحوں سے اہلیہ کی ناساز صحت پر دعاؤں کی اپیل

image

معروف پاکستانی اداکار، میزبان اور پروڈیوسر آغا شراز نے پی ٹی وی کے متعدد ڈراموں اور کامیڈی سیریلز میں اپنی منفرد اداکاری سے پہچان بنائی۔ ان کے مشہور پروجیکٹس میں دگدگی، جانے انجانے، منّا الیکٹریشن، قدوسی صاحب کی بیوہ، تم اجنبی ہو اور کچا سا خواب شامل ہیں۔ وہ مقبول کامیڈی سیریز بلبلے کی مختلف اقساط میں بھی نظر آچکے ہیں۔ بعدازاں آغا شراز نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے دینی طرزِ زندگی اپنالیا۔

سال 2026 کے آغاز میں آغا شراز کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں چند روز تک اسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا۔ اب اطلاعات کے مطابق ان کی اہلیہ بھی صحت کے مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہیں، جس نے ان کے اہل خانہ اور مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

اس صورتحال کے دوران آغا شراز نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کی اسپتال سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی اہلیہ کی دعاؤں کی سخت ضرورت ہے اور وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ سے دعا گو ہیں۔

اپنے پیغام میں آغا شراز نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ ان کی زندگی کا اہم سہارا ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہو کر ان کی زندگی کو سہارا دیا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی اہلیہ کے لیے خصوصی دعائیں کریں اور اللہ سے صحتیابی کی امید رکھیں۔

یہ جذباتی اپیل سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے آغا شراز اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔ متعدد افراد نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ اس مشکل وقت میں انہیں آسانی عطا فرمائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US