وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ کوئٹہ، صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں ائیرپورٹ پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورۂ کوئٹہ کے دوران صوبائی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں امن و امان اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US