پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں توسیع کردی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارتی سول اور فوجی پروازیں بدستور پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گی۔
نوٹم کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ طیاروں پر پابندی کو 24 جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد بھارتی ایئر لائنز اور فوجی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گی۔
فضائی پابندی کا اطلاق 19 مئی صبح 10:40 سے نافذ العمل ہے، جبکہ اسے 24 جون صبح 4 بج کر 59 منٹ تک توسیع دی گئی ہے۔
پابندی کے تحت بھارتی رجسٹرڈ تمام سول اور ملٹری پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے محروم رہیں گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر برقرار رکھا گیا ہے۔