سندھ کابینہ کا اہم ہنگامی اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا

image

حکومتِ سندھ کے سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ (کابینہ سیکشن) نے صوبائی کابینہ کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

سیکشن آفیسر (کابینہ) فہد انور بلوچ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اجلاس 21 مئی 2026ء بروز جمعرات صبح 9:00 بجے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔

اس سلسلے میں تمام صوبائی وزراء، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور، سیکریٹری اطلاعات اور تمام انتظامی محکموں کے سربراہان کو مکتوب ارسال کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شمولیت کے لیے کوئی بھی مجوزہ آئٹم پیر 18 مئی 2026ء کی شام 5:00 بجے تک جمع کروانا لازمی تھا تاکہ اسے ایجنڈے کا حصہ بنایا جاسکے۔

مراسلے کی کاپیاں وزیراعلیٰ سندھ کے تمام مشیران، پرنسپل سیکریٹری، چیف سیکریٹری کے اسٹاف افسران، ڈی جی پروٹوکول اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی معلومات اور ضروری کارروائی کے لیے بھجوا دی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US