امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ’محدود وقت‘ بچا ہے کیونکہ امریکہ اسے ’جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے سکتا۔‘ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکہ دوبارہ ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔
- قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید وقت کی ضرورت ہے۔
- ایران نے جرمنی کے چانسلر کے اس الزام کی تردید کی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ایران کا متحدہ عرب امارات کے ایک جوہری پلانٹ کے قریب ہونے والے حملے میں کردار تھا۔
- ایران کے صوبے زنجان میں غداری کے الزام میں 52 افراد کے اثاثےضبط کر لیے گئے ہیں۔
- عالمی ادارہ صحت کے ایک ڈاکٹر نے خبردار کیا ہے کہ کانگو میں ایبولا وائرس پہلے اندازے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس وبا سے اب تک کم از کم 131 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تہران کے پاس معاہدہ کرنے کے لیے ’وقت محدود‘ ہے: صدر ٹرمپ کا ایران پر ایک اور حملے کا عندیہ