وزارت خارجہ کی امدادی قافلے کے ساتھ اسرائیلی بدسلوکی کی شدید مذمت

image

وزارتِ خارجہ پاکستان نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی بین الاقوامی پانیوں میں مبینہ طور پر روک تھام، عملے کی گرفتاری اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق انسانی امداد لے جانے والے اس قافلے کو اسرائیل کی افواج نے بین الاقوامی سمندر میں روکا اور اس میں شامل کارکنوں کو حراست میں لیا، جن میں پاکستانی انسانی حقوق کے کارکن سعد ایدھی بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس اقدام کو سخت ترین الفاظ میں غیر قانونی قرار دیتا ہے اور تمام زیرِ حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ زیرِ حراست افراد کے تحفظ، وقار اور بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنائے۔

ترجمان کے مطابق وزارتِ خارجہ خطے میں موجود پاکستانی سفارتی مشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی پاکستانی شہری کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US