اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں واقع تاریخی اور جنگی اعتبار سے اہمیت کے حامل شقیف (بیوفورٹ) قلعے پر قبضہ کر لیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ کے خلاف جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ تاہم سنیچر کے روز حزب اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ منگل سے جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ کے قریب واقع تین قصبوں کی جانب اسرائیلی افواج کی پیش قدمی کی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہے۔
- سینٹکام کا ایران جانے والے گیمبیا کے پرچم بردار جہاز کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے انتظام میں کسی فوجی مداخلت پر کارروائی ہوگی: پاسدارانِ انقلاب
- ٹرمپ تیسری بار سفارت کاری سے غداری کر رہے ہیں، امریکی صدر نے ثابت کیا کہ وہ مذاکرات کے اہل نہیں: مشیر رہبر اعلیٰ
- صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تہران کے ساتھ ’تاحکمِ ثانی پیسوں کا کوئی تبادلہ نہیں ہوگا۔ دیگر کم اہمیت کے حامل نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔‘
- ایک ارب ڈالر مالیت کے ایرانی کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط، ایران پر پابندیوں میں نرمی بتدریج ہوگی: امریکی وزیر خزانہ
- ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے امریکہ کے ساتھ کسی ’معاہدے پر پہنچنے کے لیے مؤثر کوششوں‘ پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں تاریخی قلعے پر قبضے کا دعویٰ، زمینی کارروائیاں مزید وسیع کرنے کا اعلان