ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ’سفارت کے میدان میں موجود سپاہیوں کو دشمن کی باتوں اور وعدوں پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔‘ ان کے مطابق ایران اس وقت تک کسی معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جب تک یقین نہ ہو جائے کہ ہم نے ایرانی عوام کے حقوق محفوظ کر لیے ہیں۔
- سینٹکام کا ایران جانے والے گیمبیا کے پرچم بردار جہاز کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے انتظام میں کسی فوجی مداخلت پر کارروائی ہوگی: پاسدارانِ انقلاب
- ٹرمپ تیسری بار سفارت کاری سے غداری کر رہے ہیں، امریکی صدر نے ثابت کیا کہ وہ مذاکرات کے اہل نہیں: مشیر رہبر اعلیٰ
- صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تہران کے ساتھ ’تاحکمِ ثانی پیسوں کا کوئی تبادلہ نہیں ہوگا۔ دیگر کم اہمیت کے حامل نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔‘
- ایک ارب ڈالر مالیت کے ایرانی کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط، ایران پر پابندیوں میں نرمی بتدریج ہوگی: امریکی وزیر خزانہ
- ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے امریکہ کے ساتھ کسی ’معاہدے پر پہنچنے کے لیے مؤثر کوششوں‘ پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی تک امریکہ سے کوئی معاہدہ منظور نہیں کیا جائے گا: قالیباف