کویت پر حملوں میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی: ’کویت اور بحرین پر براہِ راست اور واضح ذمہ داری عائد ہوتی ہے‘، ایران

کویت کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ایرانی جارحیت کے نتیجے میں آج کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل ون کو متعددڈرونز نے نشانہ بنایا‘ جس سے ایئرپورٹ کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا اور ایک شخص ہلاک ہوا۔ دوسری جانب بحرین کی فوج نے بھی ’ایرانی حملوں کی کوششوں کو ناکام‘ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
  • کویت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرون حملوں میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے جس کے بعد فضائی آپریشنز معطل کر دیے گئے جبکہ ان حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں
  • بحرین کی فوج نے بھی 'ایرانی حملوں کی کوششوں کو ناکام' بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کیے گئے حملوں کا ہدف مملکت کی شہری تنصیبات تھیں
  • امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو ناکام بناتے ہوئے ایران کے جزیرہ قشم پر اہداف کے خلاف اپنے دفاع میں حملے کیے ہیں جبکہ ایران کی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے
  • صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات مسلسل جاری ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے معاہدہ کیا جائے‘

کویت پر حملوں میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی: ’کویت اور بحرین پر براہِ راست اور واضح ذمہ داری عائد ہوتی ہے‘، ایران


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US